• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مپیکو کی کارروائیاں ،بجلی چوروںکو 57 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ، ایک روز میں مزید 84 افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔بجلی چوروں کو مجموعی طور پر57 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 3 کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ بہاولپور کی مختلف سب ڈویژنوں میں 14 زرعی صارفین کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔نیو ملتان سب ڈویژن کے ڈبلیو بلاک میں ایک لاکھ 13 ہزار روپے واجبات کے ڈیفالٹر نے میپکو اہلکاروں پر تشددکیا۔ 
ملتان سے مزید