• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)اسلاملک سوسائٹی ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس(بہاولپورروڈ )کے زیر اہتمام سیمینار ہوا ۔ ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے کہاکہ اسلام ایک مکمل دین ہے جس میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔ا سلام ہر طرح کی تعلیم کی صرف اجازت ہی نہیں بلکہ ترغیب دیتا ہے۔سکالر محمد معصب نے کہاکہ امت مسلمہ کی جب تک اخلاقی حالت ٹھیک نہیں ہوگی تو وہ تجارت میں صنعت و حرفت میں کوئی ترقی نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر ڈاکٹر زبیر قریشی ، ڈاکٹر محمد طاہر یعقوب،منیر احمد ، بلال حسن ،خرم گجر ،رانا رمضان و دیگر موجود تھے ۔
ملتان سے مزید