کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا زہرا اکیڈمی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور ہر سال دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہزاروں عاشقان رسولﷺ ایران، عراق و کربلا زیارات کے لیے جاتے ہیں، اور توقع رکھتے ہیں کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حکومت پاکستان حکومت ایران و عراق سے اپنے سفارتی تعلقات کے تحت زائرین کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کرے گی۔