• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنئی ٹیسٹ، جنوبی افریقی خواتین ٹیم مشکل میں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چنئی میں جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف واحد خواتین ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر چار وکٹ پر236 رنز بنائے تھے۔ مہمان ٹیم مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے، اس سے قبل بھارت نے چھ وکٹ پر 603 رنز بناکر اننگز ڈیکلئیر کردی ۔ شیفالی ورما نے ڈبل سنچری205رنز بنائے، سمرتی مندھانا 149، ہرمن پریت کور 69 اور رچا گھوش 86، جمائمہ روڈریگز 55رنز نے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسپورٹس سے مزید