• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم نے جولین پھینکنا شروع کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم نے ٹرینگ اور جولین پھینکنا شروع کردی ہے۔اولمپیئن ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں تھرو کی پریکٹس کی ۔ وہ تین ہفتے قبل ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ری ہیب جاری ہے، اب بہتر محسوس کر رہا ہوں تھرو بھی شروع کر دی ۔ ارشد ندیم سات جولائی کو ڈائمنڈ لیگ کیلئے پیرس روانہ ہوں گے۔کوچ سلمان اقبال بٹ کے مطابق ڈائمنڈ لیگ سے پہلے ارشد فٹنس مسائل سے مکمل طورپر نجات پالیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے کھیل خواجہ جنید نے پنجاب اسٹیڈیم میں ارشد ندیم کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔

اسپورٹس سے مزید