• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت سے لاپتا لوگ افغانستان میں موجود ہیں، کالعدم TTP کے گرفتار رہنما کا دعویٰ

کوئٹہ، کراچی (اسٹاف رپورٹر، نیوز ڈیسک) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ دہشتگرد نصر اللّٰہ محسود عرف مولوی منصور کو بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے.

 کالعدم ٹی ٹی پی کے گرفتار رہنما دہشت گرد نصر اللّٰہ عرف مولوی منصور نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سے ’لاپتا‘ لوگ افغانستان میں موجود ہیں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے اتحاد کا ہدف اغواء برائے تاوان سے گمشدہ لوگوں کا بیانیہ بنانا، پاک چین دوستی، سی پیک کو سبوتاژ کرنا تھا۔ 

اس موقع پر پریس کانفرنس میں وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے بتایا کہ بلوچستان کے وزیرِ داخلہ ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت کاہاتھ ہے، بھارت دہشت گردوں کی مالی مدد کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید