• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رواں سال پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) کراچی میں رواں سال پولیو وائرس کا پہلاکیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد سندھ میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 2اور ملک میں8ہوگئی ہے ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق کیماڑی کی یو سی 3ریلورے کالونی کی رہائشی تین سالہ بچی منتاشا پولیو وائرس سے معذور ہوئی ہے ۔ یہ رواں سال کراچی کا پہلا کیس ہے ۔ سندھ میں اس سے قبل شکار پور میں ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی سے ایک ، چمن سے ایک،قلعہ عبداللہ سے 3اور کوئٹہ سے بھی ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے ۔ اس سال پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 8ہوگئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید