اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے ان کی نشست پر جا کرملے ۔ دونوں نے ایک دوسرے کی خیر یت دریافت کی ، وزیر اعظم سے ارکان کی بڑی تعداد نے ان کی نشست پر آ کر ملاقات کی، قبل ازیں قومی اسمبلی آمد پر ارکان نے کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر وزیراعظم کا استقبال کیا، ایوان میں وزیر اعظم سے اقلیتی اور خواتین ممبران نے گروپ کی شکل میں ملاقات کی۔ وزیراعظم سے وفاقی وزرا ءرانا تنویر حسین اور اویس لغاری کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے بھی ملاقات کی۔