• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کی اندرونی لڑائی، عمران کی رہائی کے مقصد کو نقصان، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات پر قابو پالیا جائے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پارٹی کی اندرونی لڑائی سے عمران خان کی جیل سے رہائی کے مقصد کو نقصان ہورہا ہے،عمر ایوب کے استعفے کی وجہ پارٹی کی اندرونی سیاست اور پی ٹی آئی کارکنوں کی فرسٹریشن ہے، ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان پہلے بھی ٹی ٹی پی کو سرحد پار نشانہ بناچکا ہے، دہشتگردی کے خلاف اقدامات کا ابھی تک خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوسکا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں فارن آفس کا کردار کم اور سیکیورٹی نکتہ نظر رکھنے والوں کا اثر زیادہ ہے، ایسے معاملات پر پارلیمنٹ میں بات کر ے پالیسی بنانا چاہئے۔پروگرام میں تجزیہ کار اعزاز سید ،فخردرانی ، بینظیر شاہ اور مظہر عباس نے اظہار خیال کیا۔اعزاز سید نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت بہت مقبول جماعت ہے، پی ٹی آئی میں لوگ پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے ہی موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید