اسلام آباد ( نیوز ایجنسی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اشرافیہ اور ٹیکس نا دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے،ایسا ممکن نہیں کہ غریب ٹیکس دے اور اشرافیہ کو ٹیکس مراعات دی جائیں۔ وزیرِ اعظم سے وزیرِ خزانہ کی قومی اسمبلی مین بجٹ کی منظوری کے بعد ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی عوام دوست بجٹ 2024 - 25 کی منظوری پر داد کی ۔وزیرِ اعظم نے وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی، ایف بی آر اور تمام متعلقہ وزارتوں کے افسران کی بجٹ کی تیاری کیلئے کوششوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں حکومت، اتحادی ارکان اور حزب اختلاف سب نے بھرپور حصہ لیا۔امید کرتے ہیں بجٹ 2024 - 25 پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا۔پوری کوشش کی کہ موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عام آدمی کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف دیں۔