• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذ ربائیجان کے تجربات سے استفادہ کیا جائیگا،چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے باکو آذربائیجان سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کی. ملاقات میں آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خاضر فرہادؤ بھی موجود تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ باکو شہر کے تجربات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اسلام آباد کو روایتی اور جدید آرکیٹکچر کی ہم آہنگی کے ساتھ خوبصورت بنایا جائے گا اور برادر ملک آذربایجان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ باکو آذربائیجان سے آئے ہوئے وفد نے تین دن شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور مختلف پارکس، ایونیوز، میلوڈی فوڈ سٹریٹ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کرکے ان کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
اسلام آباد سے مزید