• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بلوں میں سلیب سسٹم ختم اور تمام یونٹس کی قیمت یکساں کی جائے،جما عت اسلامی

اسلام آباد (نیو ز رپورٹر )لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی اوربجٹ کے خلاف ملک بھر کی طر ح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سات مقامات جی ٹی روڈ، سنگ جانی، آئی نائن، جی سکس، بھا رہ کہو، میڈیا ٹاون اور لہتراڑ روڈ پر واقع واپڈا کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔مظاہروں کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی محمد کاشف چوہدری، ملک عبدالعزیز، ڈاکٹر طاہر فاروق، غلام سرور تبسم، قاری نور رحمن، سید علی گیلانی، مولانا ولی اللہ بخاری نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے محمد کاشف چوہدری نے کہا بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کو ختم اور درجن سے زائد ٹیکسز کو واپس کر کے تمام یونٹس کی قیمت کو یکساں کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید