• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسوڈافیکٹر یاں سربمہر ،17لیمن سوڈا ریڑھیوں کے نمونے لیبارٹر ی بھجوا دیئے گئے

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈکے فوڈ کنٹرول سیل نے غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش کے خلاف کارروائی میں2 سو ڈ ا فیکٹر یاں سربمہر کر کے17لیمن سوڈا ریڑھیوں کے نمونے لیبارٹر ی بھجوادیئے ۔ گوالمنڈی میں سوڈا واٹر فیکٹری پر چھاپہ مار کر سامان اور مضر صحت سوڈاواٹرکوقبضے میں لے کرنمونے لیبارٹری ٹیسٹنگ کےلیئے بھجوائے گئے ۔ رواں ماہ میں فوڈ کنٹرول سیل نے 57شاپس کوسیل کیا اورغیرمعیاری صفائی ،بغیر میڈیکل کے کینٹ کے علاقوں میں فوڈپوائنٹس پر مجموعی طورپر 17لاکھ روپے جرمانے عائد کئے ۔
اسلام آباد سے مزید