راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں اور دوبیٹیوں سمیت 8لڑکیوں کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ رتہ امرال کو محمد ولید خالد نے بتایاکہ اس کی بیوی (ح) اغواء ہو گئی وہ گھر سے جاتے وقت 5 تولہ سونا ،25 ہزار روپے اور پندرہ سو درہم اور کپڑے اپنے ساتھ لے گئی ۔ تھانہ پیرودھائی کو امتیاز بی بی نے بتایا کہ میری14 سالہ پوتی کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو حق نواز نے بتایا کہ اسدشبانہ شبنم اورسلیم نے میری بیٹی (ع) عمر23سال کو اغواء کر لیا۔ تھانہ گوجر خان کو راحت وسیم نے بتایاکہ مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بیٹی کو انیس نے زبردستی اغواء کیا ۔ تھانہ صدر بیرونی کو محمد فیاج نے بتایا کہ میں اپنے گھر سے باہر نکلا تو دیکھا کہ شہزاد کا بھانجا راجہ حسنین اپنے والد راجہ نصیر اور اپنی والدہ صباء نصیر اور بھائی عبداللہ کیساتھ ملکر میری بیٹی (ع) کو ایک گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے۔تھانہ چکری کو طالب حسین نے بتایاکہ میری بیوی (ن) عمر 34 سال میری دو بیٹیاں(الف) عمر 10 سال اور (الف)کو ہمراہ لیکر ہسپتال دوائی لینے کے لیے گئی جو تا حال واپس نہ آئی ۔سامان کی چیکنگ کی تو دیکھا کہ گھر میں نکاح نامہ رقم 4لاکھ روپے اور 3 تولے طلائی زیورات بھی ہمراہ لے گئی تھی ۔