مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔
ق لیگ کے ترجمان مصطفیٰ ملک کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کے درمیان ملاقات دو ہفتے قبل ہوئی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ سیاست اپنی اپنی ہوگی، تاہم شجاعت حسین اور پرویز الہٰی ملاقات میں خاندانی تعلقات بحال ہو گئے ہیں۔