کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز کراچی میں عرصے سے کام کرنے والے ایک ملازم کا کراچی کا ڈومیسائل جعلی ثابت ہونے پر کارروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز کراچی کے خط پر ڈی سی ایسٹ نے 21 جون کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن یار محمد بلادی کو مراسلہ تحریر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گریڈ 17 کے ملازم عمران عزیز سولنگی کا ڈومیسائل اور پی آر سی ریکارڈ نہیں پایا گیا لہذا اس کے کاغذات جعلی اور بوگس قرار دیے جاتے ہیں۔ مذکورہ ملازم ضلع شرقی کے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر 14 گریڈ میں 14 برس قبل بھرتی ہوا اور اب گریڈ 17 کے سپرانٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات ہے۔ اس کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ لاڑکانہ ہے جب کہ اس نے ڈومیسائل گلستان جوہر کا بنوا کر نوکری حاصل کی۔