کراچی (این این آئی)سندھ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ملازمین کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپنے مراسلے میں سندھ کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کو ملازمین سے رقوم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملازمین نے لی گئی رقوم واپس نہ کیں تو ان کی تنخواہ روک دی جائے گی اور تنخواہ سے رقوم واپس لی جائیں گی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ملازمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کے حقدار نہیں تھے، انہوں نے غلط بیانی کرکے رقوم لیں۔