• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کو دھچکا، جنید اکبر نے بھی پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا۔ پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ ہوں گا، مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے۔پی ٹی آئی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے ۔ جنید اکبر نے کہا کہ ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی بانی چیئرمین کی ہے ۔ بدقسمتی یہی ہے سارے فیصلوں کے بین فشری یہی لوگ اور ان کے خاندان اور دوست ہیں ۔ فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ بانی چیئرمین تک میری رسائی ہے، اس لئے میں کور کمیٹی سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید