لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور سے لڑکیوں کو اغواء کرکے جسم فروشی کروانے کا انکشاف ہوا ہے،گروہ کے ارکان کو گرفتار کر کے 3لڑکیوں کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا گیا۔پر یس کا نفر نس میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور،ڈی ایس پی میا ں انجم تو قیر سمیت دیگر افسر ان نے شر کت کی ۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمہ کے انکشاف پر 3 لڑکیوں کو فیصل آباد سے بازیاب کرالیا گیا،بازیاب ہونے والی لڑکیاں لاہور کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ نواں کوٹ لاہور سے اغوا ہونے والی 16 سال کی لڑکی کو فیصل آباد سے بازیاب کرایا گیا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ ممتاز نامی خاتون گھر سے ناراض ہوکرجانے والی لڑکیوں کو ٹریپ کرتی ، لڑکیوں کو پارلر اور نوکری کا جھانسہ دے کر ساتھ لے جاتی، ملزمہ نے لڑکیوں کو رقم کے عوض فیصل آباد میں فروخت کیا۔