• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران صدارتی الیکشن، کوئی امیدوار اکثریت حاصل نہ کرسکا، دوبارہ الیکشن ہونگے

تہران (نیوز ایجنسی ) ایران میں قبل از وقت ہونیوالے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نا کرسکا جس کے بعد دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مسعود پزیشکیان ایک کروڑ 40لاکھ ووٹ لیکر بھی50فیصد ووٹ حاصل نا کرسکے، اگلا راونڈ 5جولائی کو ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ نے اس بات ی تصدیق کی ہے کہ صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کو اکثریت (50فیصد ووٹ)نا ملنے کے باعث ایران میں 5جولائی کو دوبارہ صدارتی الیکشن منعقد ہونگے، صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ ہوگا۔ ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آوٹ 40 فیصد رہا جب کہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آوٹ 48 فیصد تھا، صدارتی انتخابات میں 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید