راولپنڈی(نمائندہ جنگ)موٹروے پر ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نیتجے میں ریسکیو اہلکار سمیت5افراد جاں بحق ہو گئے، ذرائع کے مطابق رات گئے اٹک سے مریض راولپنڈی منتقل کرنے کے دوران ریسکیو ایمبولینس حادثے کا شکار ہوگئی ، ہکلہ موٹروے انٹرچینج کےقریب ہونے والے حادثے میں ریسکیو 1122کے اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ریسکیو1122کامیڈیکل ٹیکنیشن، مریض اور اسکے تین رشتے دار شامل ہیں۔