• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو سابق پروفیسر کے واجبات ادا کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے واجبات کے ادائیگی کے بغیر ریٹائرمنٹ کے معاملے پر جناح یونیورسٹی کی سابق پروفیسر کی درخواست پر وائس چانسلر کو ایک ہفتے میں واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں واجبات کی ادائیگی کے بغیر ریٹائرمنٹ کے معاملے پر جناح یونیورسٹی کی سابق پروفیسر رعنا ہادی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل ڈاکٹر رعنا خان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت نے پروفیسر رعنا ہادی کے واجبات کلیئر کرنے کا حکم دیا تھا۔ وائس چانسلر اور دیگر نے واجبات ادا نہ کرکے توہین عدالت کی ہے۔ پروفیسر رعنا ہادی عدالتی حکم کے انتظار میں آج ریٹائر ہوگئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید