وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئندہ ہفتے سے نیٹ پریکٹس کریں گے۔
ان دنوں بابر اعظم کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ جاری ہے جہاں وہ انفرادی طور پر پہلے مرحلے میں فٹنس پر فوکس کر رہے ہیں۔
سخت گرمی میں بابر اعظم 2 گھنٹے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گزارتے ہیں جبکہ پیر سے وہ نیٹس پر بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے لیے وہ خود کو فٹ رکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف سیریز سے قبل گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا میں حصہ لینا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باعث بابر اعظم سمیت پاکستان ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے۔