• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلوں میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں 4 زخمی حالت میں ہیں ،گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں بھیبرآمد کرلی گئیں ،پولیس کے مطابق ، نیو کراچی تھانے کی حدودمین روڈ G-23بس اسٹاپ کے قریب پولیس نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو شک کی بنیاد پر رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے2 ملزمان احسان سلیم ار جنید زاہد زخمی ہوگئے ،جنہیں پولیس نے گرفتارکرکے اسلحہ اور 2 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیں ،ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ،جن کی تلاش کی جارہی ہے،رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 1 پیلا اسکول کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید