• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں چوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال سے ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں چوری کرکے لے گئے،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود امتیاز سپر مارکیٹ کے قریب دفتر کے باہر پارکنگ سے ملزمان باپ بیٹے کی کاریں چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے گاڑیوں کے مالک سکندر یونس کی مدعیت میں گاڑیوں کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا، مدعی مقدمے نے پولیس کو بتایا ہےکہ میں اورمیرا بیٹا اپنی اپنی کار میں دفتر پہنچے تھے، دو گھنٹے بعدسوک سینٹرجانے کے لیے دفتر سےاترےتو دیکھا گاڑیاںغائب تھیں۔مدعی مقدمے نے بتایا کہ معلومات کرنےپرپتہ چلاکاریں پارک کرنےکے 1 گھنٹےبعدچوری ہوئیں، عینی شاہد کے مطابق ایک کار میں آنے والے ملزمان نےدونوں کاریں چوری کیں۔
اہم خبریں سے مزید