گوجرانوالہ میں 21 جون کو بجلی کا ٹرانسفارمر گرنے سے ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) افسران کے خلاف درج کرلیا گیا۔
گیپکو کے افسران کے خلاف متقولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں متعلقہ ایکسین، ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو نامزد کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ جانی نقصان گیپکو افسران کی غفلت اور لاپرواہی سے ہوا۔
یاد رہے کہ ٹرانسفارمر گرنے کا واقعہ 21 جون کو رتہ روڈ پر پیش آیا تھا، ٹرانسفارمر گرنے سے شادی کی تقریب میں خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق ہوگئی تھی۔