متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کراچی میں کےالیکٹرک کی ہٹ دھرمی کسی صورت ختم نہیں ہو رہی، کےالیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔
مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم کے مطابق ترسیلی نظام کی بہتری کے نام پر سوائے دھوکے دینے کے شہر کو اس ادارے نے کُچھ نہیں دیا۔
ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی نے کہا کہ کےالیکٹرک کا عملہ کنڈہ مافیا کے سرغنہ کا کردار ادا کر رہا ہے۔
مرکزی کمیٹی نے مزید کہا کہ سارا بوجھ ایمانداری سے بل ادا کرنے والے صارفین پر منتقل کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کو لوڈشیڈنگ کم کرنے کا پابند کرنے کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔