• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر میں بینک سے رقم نکالنے والے غیر ملکی شہری کو لوٹنے کی کوشش

 
علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے ملیر میں بینک سے رقم نکالنے والے غیر ملکی شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

سینئر سپرنٹڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ غیر ملکی شہری نجی کمپنی کے ایک گارڈ کے ساتھ کیش لینے بینک گیا تھا۔

ایس ایس پی) ملیر کا کہنا ہے کہ سفید کار میں سوار ملزمان نے غیر ملکی کو روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر فائر کردی۔ فائر گاڑی کے ٹائر پر لگا، گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان کیش چھینے بغیر فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی کے مطابق غیر ملکی شہری کے پاس موجود 2 کروڑ روپے محفوظ رہے تاہم اس نے بینک سے رقم نکالنے سے متعلق پولیس کو اطلاع نہیں دی۔ 

انھوں نے کہا ایس او پی کے تحت 5 لاکھ سے زائد رقم نکالنے سے پہلے پولیس کو آگاہ کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید