• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن گیمز، پاکستانی ریسلر کا برانز میڈل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) روس میں کھیلے جانے والےچلڈرن آف ایشیا گیمز میں پاکستانی ریسلر شہیر طارق نے برانز میڈل جیت لیا،، گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا میڈل ہے۔شہیر نے ابتدائی راؤنڈز میں بھارت اور منگو لیا کے کھلاڑیوں کو زیر کیا جبکہ تیسرے میچ میں روسی کھلاڑی سے شکست ہوئی۔تیسرے میچ میں ناکامی کے بعد شہیر طارق برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔
اسپورٹس سے مزید