اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات نے شدید حبس اور گرمی کے بعد رواں ہفتے کے دوران راولپنڈی اسلام آبادسمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں جس کے باعث راولپنڈی اسلام سمیت پنجاب ، کشمیر، بلوچستان اور خیبر پختو نخوا کے بیشتر علاقوں میں 7جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر طوفانی بارش کی بھی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ۔