• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپر کی ٹیکسی کو ٹکر، ڈرائیور اور خاتون جاں بحق، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی ناگن چورنگی سے پاور ہائوس کی طرف جانے والی سڑک پر سلیم سینٹر کے قریب ڈمپرنے ٹیکسی کو ٹکر مار کر کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور55سالہ محمد رفیق ولد محمد علی اور ٹیکسی میں سوار خاتون50سالہ نصرین زوجہ نواز موقع پر جاں بحق ، 30سالہ سدرو زوجہ فرخان ،10سالہ ایمان دختر فرحان اور 7 سالہ احمد ولد فرحان شدید زخمی ہوگئے،پولیس نے حادثہ کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور آزان خان کو گرفتارکرکے ڈمپر قبضے میں لے لیا ہے،ایس ایچ او تھانہ سرسید افتخار تنولی نے بتایا ڈرائیور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈمپر چلارہا تھا ، واضح رہے کہ ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں شہر میں آمد و رفت پر پابندی ہے تاہم ٹریفک پولیس عمل درآمد کرانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے،دریں اثنا قصبہ کالونی میں پانی بھرنے کے لئے پمپنگ کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 53سالہ علی محمد ولد گل محمد جاںبحق ہوگیا، سرجانی بھینس کالونی خان محمد بروہی گوٹھ کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر10 سالہ قربان ولد عبدالملک جاں بحق ہوگیا،علاوہ ازیں سرجانی ٹائون سیکٹر ایل 1 کے قریب مدینہ ٹیرس سےایک شخص کی لاش ملی ،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی گھر پر اکیلا رہتا تھا،شیرشاہ کے علاقے پنکھا ہوٹل،پیتل گودام کے قریب سڑک سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی موت وجہ اور شناخت نہیں ہوسکی ، کھڈا مارکیٹ میں رہائشی عمارت سے55سالہ ابو بکر ولد عثمان کی کئی روز پرانی لاش ملی ،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی گھر پر اکیلا رہتا تھا،سرجانی ،رنچھوڑ لین وحیدر ٹائر شاپ کے قریب فٹ پاتھ ،ریکسل میں فٹ پاتھ ے اور پرانا گولیمار ڈبل پی ایم ٹی والی گلی سے 4نشہ کے عادی افراد کی لاشیں ملیں جنہیں سرد خانے منتقل کیا گیا ہےجبکہ بلدیہ خیبر چوک قبرستان سے نومولود کی لاش ملی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید