• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بڑی کثیر المنزل عمارتوں کی شکایات سے متعلق سیشنز کا انعقاد

پشاور (لیڈی رپورٹر)انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی محکمہ تحفظ ماحولیات کے زیر اہتمام پشاور کی تین بڑی کثیر المنزلہ کمرشل عمارتوں کے خلاف شکایات کے حوالے سے عوامی شنوائی کے سیشن منعقد کیے گئے جس میں انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈائریکٹر نارتھ امجد خان ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز علی وزیر نے شرکت کی اور عوامی مسائل سنے جبکہ سیشن میں پشاور کی تین کمرشل بڑی عمارتوں کے سٹاف انجینیئرز اور مقامی رہائشی افراد نے شرکت کی۔کثیر المنزلہ کمرشل عمارتوں کے حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات کے افسران نے کہا کہ جب تک یونیورسٹی روڈ پر بنائی جانے والی دو کمرشل عمارات سمیت ورسک روڈ پر بنائی جانے والی بڑی کثیرالمنزلہ کمرشل عمارتوں پر عوامی شکایات ختم نہیں کی جاتی معاشرتی اقدار، مقامی ابادی کے پردے سمیت ماحول بلڈنگ تعمیر اور فنشنگ کے دوران نائس پلوشن مشینری کے شور خام مال کو ٹکانے لگانے سے پیدا ہونے والی الودگی کو ختم کر کے ماحول دوست نہیں بنایا جاتا تب تک این او سی جاری نہیں کیے جائیں گے ۔عوام کسی بھی وقت ان تمام کثیر المنزلہ عمارتوں کے حوالے سے اپنی شکایات محکمہ تحفظ ماحولیات کے دفتر تحریری طور پر بھی جمع کرو اسکتے ہیں
پشاور سے مزید