پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر خان محمد نے ہری پور میں محرم الحرام پردفعہ 144 نافذکر دیا جس کے تحت بغیر اجازت اور شیڈول کے جلوس ومجالس، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متعین کئے گئے راستوں کی خلاف ورزی،جلوسوں ومجالس کے مقررہ وقت کی خلاف ورزی،ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کے اطراف میں دیواروں اور چھتوں پر کھڑے ہونے کے علاوہ ہتھیاروں کے استعمال، ڈبل سواری ،کالے شیشے ،ماتمی جلوسوں کے راستوں میں اجنبی لوگوں کو ہوٹلوں سرایوں اور گھروں میں ٹھہرانے اور پانچ بجے کے بعد افغان مہاجرین کا افغان رفیوجی کیمپ سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے‘یہ پابندی 60 دن کے لیے 7 جولائی سے 6 ستمبر تک عائد کی گئی ہے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔