• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوارڈ تقریب ‘فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افرادکی شرکت

پشاور(جنگ نیوز) 14 ویں ملٹی میڈیا ایوارڈز کی تقریب گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ آرٹ کلچر قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوئی جس میںاداکار حیدر سلطان، اداکارہ و ماڈل نوری خان،ہدایتکار ندیم چیمہ،شہباز چوہدری،اجمل دیوان،گلوکار تنویر آفریدی،علیشا جعفری،حیدر عباس،مصنف و ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک،پروڈیوسر سید محمد یوسف،نغمہ نگار ڈاکٹر خاقان حیدر غازی،تنویر صدیقی،اسد رشدی،موسیقار جہانزیب یوجی،فیشن ڈیزائنر عثمان غوری،ریڈیو پاکستان کے اسلم خان،علی بخاری،میک آپ آرٹسٹ اعظم شکور،قاسم اعظم،پروین شاکر،شہناز جی کو ایوارڈز جبکہ ریماجان،نعیم وزیر،اقرالیاقت،،رضوان شاہ،شہزاد احمد،شیر خان، اصغر چوہدری ایڈوکیٹ،عبداللہ شاہ بغدادی کو میڈلز ،کلچر جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سیکرٹری ٹھاکر لاہوری کو شیلڈ جبکہ اسلم سیماب کو طارق عزیز شیلڈ دی گئی۔تقریب کے آرگنائزر اے آر گل اور میزبان اسلم سیماب تھے۔تقریب میں علیشا جعفری،ملائکہ اور ریما جان نے فن کا مظاہرہ کیا۔
پشاور سے مزید