• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو نے بجلی چوری میں ملوث 12 اہلکار نوکری سے فارغ کردیے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوری میں ملوث 12 اہلکار نوکری سے فارغ کردیے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق کمپنی نے بجلی چوری میں ملوث مزید 12 اہلکار برخاست کردیے، جن کا تعلق قصور اور ننکانہ سرکلز سے ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق نوکری سے فارغ کیے گئے اہلکار بجلی چوری میں سہولت کاری پر دیے گئے شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق برخاست کیے گئے قصور سرکل کے اہلکاروں میں بل ڈسٹری بیوٹر بشیر احمد، میٹر ریڈر کلیم اللّٰہ، میٹر ریڈر غلام مرتضیٰ، غلام سرور، محمد شاہد اور لائن مین ظفر اللّٰہ شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ننکانہ سرکل کے میٹر ریڈرز شہزاد اکرم، منظور حسین، عبداللّٰہ اور اکمل، اسسٹنٹ لائن مین حافظ گلباز اور محمد عدنان بھی نوکری سے فارغ کیے جانے والوں میں شامل ہیں۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ تمام اہلکاروں کو بجلی چوری میں سہولت کاری پر شوکاز دیےگئے تھے، مگر انھوں نےکوئی جواب نہیں دیا۔

قومی خبریں سے مزید