• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی روٹی، آٹے سے بنی اشیاء کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ہدایت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پورے صوبے میں روٹی، آٹے اور آٹے سے بنی اشیاء کی قیمتوں کو سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، مریم نواز نے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے، وہ ذاتی طور پر روٹی اور آٹے کی قیمت چیک کریں گی اور عوام سے فیڈ بیک بھی لیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے۔

انھوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی، اربن یونٹ اور پولیس و مقامی انتظامیہ کو معاونت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید