• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کے منشیات پر قابو پانے سے متعلق فیصلے

حکومت سندھ نے منشیات پر قابو پانے کےلیے نئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا کہ منشیات پر قابو پانے کے لیے بین الصوبائی سرحدوں پر محکمہ ایکسائز کی نئی چوکیاں تعمیراور پرانی چوکیاں بحال کی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو مستحکم کرنے کے لیے موٹر وہیکل ونگ سے 100 سے زائد کانسٹیبلز لائے جائیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزیرنے منشیات کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ کا موثر نظام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید