• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوراک کے ضیاع کو نصف کرنے سے 15 کروڑ 30 لاکھ افراد کو غذا مل سکتی ہے

پیرس (اے ایف پی) او ای سی ڈی اور اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے گزشتہ روزایک مشترکہ رپورٹ میں کہا کہ خوراک کے ضیاع کو نصف کرنے سے موسم کو گرم والے اخراج میں کمی اوراور عالمی سطح پر 15کروڑ30 لاکھ افراد کے لیے غذائی قلت کا خاتمہ کرسکتا ہے۔فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق، عالمی سطح پر انسانی استعمال کے لیے تیار کی جانے والی خوراک کا تقریباً ایک تہائی حصہ ضائع ہو جاتا ہے، اوراس کے نتیجے میں ضرورت مندوں کے لیے خوراک کم دستیاب ہوتی ہے۔رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ 2033 تک کھیتوں میں اگنے والی پیداوار دکانوں اور گھرانوں تک پہنچنے کے درمیان ضائع ہونے والی کیلوریز کی تعداد کم آمدنی والے ممالک میں ایک سال میں استعمال کی جانے والی کیلوریز کی تعداد سے دوگنا ہو سکتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید