• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ میں یروشلم اور غزہ جنگ پر بین الاقوامی سپموزیم کا انعقاد

جدہ (شاہدنعیم) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جدہ ہیڈکوارٹر میں یروشلم اورغزہ کی جنگ پر ایک بین الاقوامی سپموزیم کا انعقاد کیا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا ہے کہ یروشلم فلسطین کا دارالحکومت اور فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے جس پر 1967 میں قبضہ کیا گیا تھا۔ ابراہیم طحہ نے کہا کہ یہ سمپوزیم ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب ہم سب یروشلم کے اسلامی و عیسائی مقدس مقامات، اس کے لوگوں اور آباد کاری کی پالیسیوں کے ذریعے اس کی عرب شناحت پر بار بار اسرائیلی حملوں، زمینوں کو ضبط کرنےاور دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کا اعادہ کیا, ریاص منصور نے کہا کہ ’غزہ کی جنگ پر سعودی عرب کا موقف فلسطینی عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ قومی حقوق تک رسائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید