کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ایک ’خطرناک مثال‘ قائم کی ہے جس کا فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہونے کی صورت میں اُٹھائیں گے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے پیر کو فوجداری مقدمات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے۔سپریم کورٹ کے چھ ججوں نے ٹرمپ کے حق میں جبکہ تین ججوں نے مخالفت میں فیصلہ دیا۔