• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کئے ہیں، طالبان

کابل (اے ایف پی) طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں زیرحراست دو امریکی قیدیوں کے گوانتاناموبے میں قید افغانوں کے بدلے تبادلےپر امریکا کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں ۔ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ ہمیں اپنے شہریوں کو تبادلے میں آزاد کرواناچاہیے، جس طرح امریکی شہری امریکا کیلئے اہم ہیں، اسی طرح افغان ہمارے لئے اہم ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید