• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کو کرایہ پر دینے کے معاملہ پر گرفتار دو افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم صادق حسین کی درخواست ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر گھر چھوڑنے والی خاتون سائرہ نو رین بی بی کو دارالامان بھجوا دیا ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے لیے آج 4 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے لیے آج 4 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے آج 4 جولائی تک ملتوی کا حکم دیا ہے ۔
ملتان سے مزید