جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف کے آجاؤ والے بینرز لگانے کا مقصد آرمی چیف اور فوج کو متنازع بنا نا ہے ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے ملک میں امن لانے میں کرداد ادا کیا ہے، اس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا،خدا جانے بینرز لگونے والی حرکت کسی نے کہ ہے،اس کا مقصد فوج کو متنازع بنانا ہے۔
پاناما لیکس سے متعلق سوال پرجے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی ہیجان نہیں ہے،نعرے بازی اور شور شرابہ اپوزیشن کی سیاسی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدلیہ اور نیب جیسے ادارے اپنا کام نہیں کر رہے،20سال تک جس کے خلاف مقدمہ چلا،چور چو کا شور مچایا گیا، وہ ملک کا صدر بن گیا۔