نئی دہلی (اے ایف پی)عبوری ضمانت پر رہائی کے بعد سکھ علیحدگی پسند اور کشمیری سیاست دان نے گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ میں حلف اٹھالیا، دونوں سیاستدانوں نے گزشتہ ماہ کے انتخابات میں جیل سے شاندار کامیابیاں حاصل کی تھیں۔سکھ علیحدگی پسند رہنما31 سالہ امرت پال سنگھ نے 26 دیگر امیدواروں کو شکست دے کر ریاست پنجاب میں اپنی نشست پر کامیابی حاصل کی۔