• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے 8 خاندان لوٹ لئے، متعدد چوریاں

لاہور(کر ائم رپورٹرسے) ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں صلاح الدین کے گھر میں اہل خانہ کویرغمال بنا کر 6 لاکھ ،زیوارات، موبائل فون ،ڈیفنس میں عامر کی فیملی کو یرغمال بنا کر4لاکھ 55ہزار ،زیورات ، موبائل فون،ہنجروال میں ندیم یاسین اور اس کی فیملی سے 3لاکھ60ہز ار و زیورات،لٹن روڈ کے علاقے میں جاوید سے 3لاکھ اور زیوارات ، بر کی میں ناصر غوری اور اہلخانہ کویرغمال بنا کر2 لاکھ80ہزار ، ماڈل ٹاون میں ساجد محمود اور اس کی فیملی سے 2لاکھ55ہز ا ر،مصطفی آباد میں کلیم احمد اور فیملی سے 2لاکھ30ہز ار و زیورات ،ملت پارک میں زبیر اختر اور اس کی فیملی سے1لاکھ30ہزار و زیورات ،شاہدرہ میں شہباز احمداور فیملی سے1 لاکھ10ہزار و زیورات فیکٹری ایریا میں منیر احمدسے 65ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فیکٹری ایریا سے اخلا ق اقبال اور لٹن روڈ سے عبدالحمیدکی گاڑیاں اوراکبر ی گیٹ سے سید عامر عباس، مناواں سے عزیز احمداور رنگ محل کے علاقے سے شہباز احمد کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئے۔
لاہور سے مزید