• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، گلشن راوی، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں میں ڈاکے

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) نواب ٹاون میں ڈاکوؤں نے امجد جاوید کے گھرسے 4 لاکھ اور موبائل فون ، جوہر ٹاؤن میں اعظم ملک کی فیملی سے2 لاکھ اور موبائل فون،گلشن راوی میں افضال احمد کی فیملی سے 1 لاکھ 85روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں اظفرعلی کے گھر سے1 لاکھ 70ہزار اور موبائل فون،سندر میں نجم علی کی فیملی سے 1لاکھ 45 ہزار ور موبائل فون،یکی گیٹ میں نصیر انجم کی فیملی سے 3 لاکھ اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں عمران لیاقت کے گھر سے 4 لاکھ اور موبائل فون، ڈیفنس میں اسجد علی کے گھر سے ایک لاکھ 30ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔برکت مارکیٹ میں سیف سٹیز اتھارٹی کا ساڑھے 10لاکھ مالیت کا قیمتی سامان چوری ہو گیا۔چوروں نے ایکوائپمنٹ بورڈ سے روٹرز،ایس ایس پی ،ایس پی ڈی ،کے پیڈ ودیگر سامان چوری کرلیا ۔ریس کورس اور مسلم ٹاون سے گاڑیاں جبکہ ہنجروال گڑھی شاہو اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔
لاہور سے مزید