لاہور(پ ر) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے جدید فارمنگ میں نیا معیار قائم کرتے ہوئے 85 ہارس پاور انجن کا حامل نیو ہالینڈ این ایچ 850 کے نام سے ٹریکٹر متعارف کرادیا ہے۔اس حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے مہمان خصوصی گرین انیشی ایٹوز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پراجیکٹ شاہد نذیر تھے۔ اس موقع پر الغازی کے سی ای او ثاقب الطاف اور الغازی کے بورڈ کے چیئرمین رابرٹ میک ایلسٹر بھی موجود تھے۔