• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ارب کے اے سی ہسپتالوں میں نصب نہ ہوسکے

لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ صحت سرکاری ہسپتالوں کے لئے 2ارب سے زائد مالیت کے خریدے گئے 6100 نئے اے سی ہسپتالوں میں نصب نہ کرسکا۔ ائیرکنڈیشنز سٹور میں پڑے رہے۔جبکہ ہسپتالوں میں مریض گرمی اورشدید حبس میں تڑپتے رہے، چار ماہ سے نئے ایئرکنڈیشنر ہسپتالوں میں نصب کرنے کا پلان ہی نہ بن سکا ، چھ ہزار سے زائد نئے ایئرکنڈیشنر موسم گرما میں ہسپتالوں میں فعال ہونے تھے دوسری جانب سرکاری و ٹیچنگ ہسپتال محکمہ صحت سے نئے اے سی مانگتے رہے لیکن فراہم نہ کئے گئے ۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام ہسپتالوں سے خراب ایئر کنڈیشنرز کی تفصیلات اور نئے اے سی کی ڈیمانڈ طلب کی گئی ہے جس کے مطابق پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔
لاہور سے مزید