• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور ( جنرل رپورٹر )ریلویز نےشعبہ سول انجینئرنگ گریڈ 9 1 اور18کے 13 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،گریڈ 18کے آفیسر ڈی ای این ون کراچی محمد سہیل جاوید کو ڈی ای این ٹو کراچی،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کراچی مزمل حسین کو ڈی ای این ون کراچی ،ڈی ای این سکھر حافظ بدرلعارفین کو ڈی ڈی پراپرٹی اینڈ لینڈ کراچی،ایکسیئن ٹریکس توصیف ظفر کو ڈی ای این ویگن مغل پورہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس ٹو مورومس ارسہ صدیقی کو ایکسئین ٹریکس ہیڈ کوارٹر ،ڈی ای این سکھر ٹو رانا جاوید بن عبد القیوم کو ڈی ڈی ورکس ٹو مورو،اور ڈی ای این مغل پورہ عبد الرحمان کوڈی ای این ٹو سکھر تعینات کردیاہے ۔ ایس ٹی ای /ڈی اینڈ ایس طارق عزیز ہیکرو کو تھر کول پروجیکٹ مینوفیکچرنگ سگنلنگ سٹور آئیٹم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ایکسئین آر ایس پی پروجیکٹ ڈائریکٹر ری سگنلنگ پروجیکٹ محمد عثمان کو ڈی ایس ٹی ای ون ملتان ، ڈی ایس ٹی ای ون ملتان ابرار محمد سیال کو ایکس ای ایس ٹی /جی ہیڈ کواٹر لاہور ، ڈبلیو ایم سگنلنگ شاپ لاہور چوہدری احمد نعمان نظر کو ایکس ای ایس ٹی ڈیزائن جبکہ ایکس ای ایس ٹی ڈیزائن حضر حیات شریف کو ڈبلیو ایم سگنلنگ شاپ لاہور تعینات کر دیا ہے ۔
لاہور سے مزید