• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کی پولیس ملازمین سے ملاقات،ایک ارب 77کروڑ کے ویلفیئر فنڈ جاری کئے، ڈاکٹرعثمان انور

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین سے ملاقات کی ۔آئی جی نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے ۔ مزید برآں انہوں نے بتایاکہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 1 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر اقدامات پر خرچ کی گئی ہے جو گذشتہ برسوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے۔ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی مد میں 62 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔
لاہور سے مزید